ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کارکلا: شوہر نے بیوی اور ساس پر لوہے کی سلاخ سے کیا حملہ۔دونوں زخمی اسپتال میں داخل

کارکلا: شوہر نے بیوی اور ساس پر لوہے کی سلاخ سے کیا حملہ۔دونوں زخمی اسپتال میں داخل

Sat, 23 Feb 2019 12:16:35    S.O. News Service

کارکلا23؍فروری (ایس او نیوز) کوکوندور گاؤں میں ایک شخص نے اپنی بیوی اور ساس پر لوہے کی سلاخ سے حملہ کردیا جس کے بعد دونوں زخمیوں کو علاج کے لئے ایک پرائیویٹ اسپتال میں داخل کردیا گیا۔

حملہ آور ملزم کی شناخت داؤد کے طور پر کی گئی ہے جو کہ ایک پرائیویٹ بس میں کنڈکٹر کی ملازمت کرتا ہے۔اس کی زخمی بیوی کا نام حسینہ نام ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ ملزم داؤد پر بیوی کو ذہنی اور جسمانی طور پر ہراساں کرنے کے الزام میں پہلے سے ہی ایک کیس درج ہے۔اسی مسئلے پر جمعرات کو شب میں میاں بیوی کے درمیان پھر سے تکرار شروع ہوگئی۔جب اس کی ساس نے بھی مداخلت کی تواس نے لوہے کی سلاخ اٹھا کر ساس پر حملہ کردیا۔ جب حسینہ نے اپنی ماں کو بچانے کی کوشش کی تو اس پر بھی اسی راڈ سے حملہ کیا گیا۔پاس پڑوس کے لوگوں کاکہنا ہے کہ ملزم داؤد شراب کے نشے میں اکثر بیوی کے ساتھ جھگڑا کیا کرتا رہتا ہے۔ حسینہ کی شکایت پر شہری پولیس تھانے میں کیس درج کرلیا گیا ہے۔
 


Share: